
(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے 12 فیصد کیسز باہر سے آئے ہیں ۔ گزشتہ دو ہفتوں میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے افراد کی وجہ سے 12 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جنکے نتائج آنے کے وقت منفی سامنے آئے تھے ۔
متحدہ عرب امارات 88 فیصد کیسز اجتماعات میں شرکت کرنے کی وجہ سے پیش آئے جو اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہوئے ۔
متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے 62 فیصد مرد جبکہ 38 فیصد خواتین متاثر ہوئی ہے ۔
متحدہ عرب امارات کرونا وائرس کیسز بڑھنے کی بڑی وجہ اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا سامنے آیا ہے اور شاپنگ مالز کے ساتھ دیگر مقامات پر بھی لوگ کرونا وائرس کے خلاف اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرتے ہوئے پائے گئے ہیں ۔
کچھ کیسز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرونا وائرس علامات سامنے آنے کے بعد بھی قرنطینیہ کیا خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے کویڈ کیسز تیزی سے پھیلے ۔
کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے روجحان کو دیکھتے ہوئے کرونا وائرس کے خلاف بتائی گئی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور جرمانے مزید لگائے جائنگے جبکہ پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔
Source: Gulf Today







