خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان کی ایک اور اداکارہ حنا الطاف کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

خلیج اردو: پاکستان کی ایک اور اداکارہ حنا الطاف بھی دبئی کے گولڈن ویزا ہولڈرز کی لسٹ میں آگئی ہیں۔

یو اے ای گورنمنٹ نے اداکارہ کو دبئی کا گولڈن ویزا دے دیا جسکے بارے میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ سے ہی میرے دل کے بہت قریب رہا اور اب میں باقاعدہ طور پر اسے اپنا دوسرا گھر کہہ سکتی ہوں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا پوسٹ پر یو اے ای گورنمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

https://www.instagram.com/p/CtG8t4XyF0K/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

گولڈن ویزا ہولڈرز نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button