خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں ایک مال میں چار سالہ بچے کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں ایک 34 سالہ ایشیائی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا، اور مقدمہ کریمنل عدالت کو بھیج دیا گیا۔
یہ واقعہ گزشتہ سال جنوری کا ہے۔ جب بچہ اپنے باپ کے ساتھ ایک مال میں ایک بینچ پر بیٹھا تھا۔ اس دوران مدعالیہ انکے پاس آیا اور بچے کے والد بولا کہ آپ کا بیٹا خوبصورت ہے۔ اور پھر بچے کا ہاتھ پکڑ کر لے گیا ہے۔
اس پر بچے کے باپ نے شائستگی سے مدعاعلیہ کو کہا کہ بچے کو چھوڑ دے اسے اس طرح کسی اجنبی کا اپنے بیٹے کا پاس آںا اچھا نہیں لگتا۔
لیکن مدعا علیہ نے اس کی بات کی پروا نہ کی اور اچانک بچے کی پتلون کھینچ کر اتار دی اور اسے دبوچ لیا اور بوسہ کرنے لگا۔
یہ دیکھ کر بچے کا باپ غصے میں آگیا اور زور سے چلایا، جس پر مدعاعلیہ وہاں سے فرار ہوگیا۔
تاہم، والد نے فوری طور پر سیکیورٹی گارڈ کو مطلع کیا اور مدعاعلیہ کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مدعاعلیہ کی شناخت کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور عدالت نے اس پر چار سالہ بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے الزم عائد کر دیا ہے۔
Source: Gulf Today







