خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے مشہور ہوٹلوں میں سے ایک ہوٹل کو چھ ماہ کی پابندی کا بعد اگلےمہینے سے کھول دیے جانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔
کیو ای ٹو نامی 13 منزلہ بحری جہاز میں قائم ہوٹل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے دبئی حکام کی جانب سے ایشورڈ اسٹیمپ حاصل کر لی ہے، اور اب ہوٹل یکم اکتوبر سے صارفین کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ایشورڈ اسٹیمپ کیا ہے؟
ایشورڈ ااسٹیمپ دبئی ٹورازم، اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دبئی میونسپلٹی حکام کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیا جانے والا ایک سرٹیفکیٹ ہے جو ثابت کرتا ہے کہ متعلقہ بزنس نے صحت اور سیفٹی سے متعلق قواعد و ضوابط نافذ کیے ہیں۔
یہ پروگرام گزشتہ سال جولائی میں شروع کیا گیا تھا۔
اس اسٹیمپ کی مدت 15 دن ہے جو ہر دو ہفتوں بعد متعلقہ حکام کی جانب سے انسپیکشن کے بعد رینیو کروائی جا سکے گی۔
کیو ای ٹو ہوٹل کب بنا اور دبئی کیسے پہنچا؟
دینا کے سب سے مشہور 53 سالہ ہوٹل کو 20 ستمبر 1967 کو ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے لانچ کیا گیا تھا۔
1969 سے 2008 کے درمیان کیو ای ٹو دینا بھر کے 25 دورے کر چکا جس کے دوران کیو ای ٹو نے 25 لاکھ مسافروں کو ٹرانسپورٹ کیا اور 5 اشاریہ 6 ملین میل کا سفر طے کیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFWymsJJQUw/?utm_source=ig_web_copy_link
سب سے حیران کن بات یہ کہ اس کے 9 الیکٹرک ایجن ہیں جو امارات فیجر کو بجلی فراہم کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، نیلسن میڈیلا، الیزبتھ ٹیلر، بز الڈرین، ڈیوڈ بوئی کا شمار کیو ای ٹو کے سرپرستوں میں ہوتا ہے۔
کیو ای ٹو دبئی کیسے پہچنا؟
14 ہزار بحری سفر، 6 ملین ناٹیکل میل سفر کرنے اور 1982 میں فالک لینڈ جنگ میں فوجی جہاز کی خدمات سرانجام دینے کے بعد کیو ای ٹو مستقل طور پر دبئی کی مینا راشد بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔ اس کے بعد سے کیو ای ٹو دبئی آنے والے سیاحوں کے لیے سب سے مشہور مقام ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFO638YJyR7/?utm_source=ig_web_copy_link
Source: Gulf News







