خلیج اردو: سابق صدر آصف علی زرداری دبئی کے پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سابق صدر کو کمر میں کافی سال سے درد کی شکایت رہی ہے اور اب ان کی طبیعت کافی بہترہے۔
معالجین نے سابق صدر کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا اور وہ چند ہفتے دبئی میں ہی اپنی رہائش گاہ پرآرام کریں گے۔