متحدہ عرب امارات

چار سالہ بچی کی لاش نالے میں سے برآمد ، سوشل میڈیا پر عوام میں غم و غصہ

خلیج اردو
26 مارچ 2021
کوہاٹ : پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں چار سالہ بچی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق چند دن قبل لاپتہ ہونے والی حریم کی لاش کوہاٹ میں خٹک کالونی کے ایک نالے سے ملی ہے۔

پولیس کے ساتھ درجہ ہونے والی ایف آئی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ لاپتہ تھی اور ان کے اہل خانہ نے ساری رات تلاش کیا لیکن بچی نہ ملی۔

جمعرات کے روز علاقے میں ایک نالے سے لاش برآمد ہوئی جس کے بعد اسے کوہاٹ کے ڈویژنل ہیڈوکوارٹرز اسپتال کے ڈی اے بھجوایا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا میں بچی کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور کوہاٹ یونیورسٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ خاندان کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے ڈان کو بتایا کہ پولیس کو تاحال بچی کی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ان کے مطابق درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے ہیں۔

خیبرپختنوا میں گزشتہ سال 182 ایسے کیسز رجسٹرڈ کیے گئے تھے جس میں بوں کو جنسی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان میں سے چار کیسز میں بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل بھی کیا گیا۔ ان میں سے ایک مردان ، نوشہرہ ، مانسہرہ اور کوہاٹ میں کیسز سامنے آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں حریم کیلئے انصاف مانگنے پر مبنی ہزاروں صارفین #JusticeForHareem کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کررہے ہیں۔

Source : Dawn.Com

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button