Uncategorized

سعودی عرب میں شہری آبادی پر حوثی باغیوں کا حملہ : متحدہ عرب امارات کی مذمت ، عالمی برادری سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

خلیج اردو
26 مارچ 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادی اور املاک کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب پر ایرانی سرپرستی میں کام کرنے والی شدت پسند تنظیم حوثی باغیوں نے ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے مسلسل ایک منظم انداز میں شہری آبادی اور املاک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور روایات کے خلاف ہے۔

وزارت خارجہ امور نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے بھرپور ایکشن لیں اور شہری آبادی اور املاک کو نقصان پہنچانے اور سعودی سالمیت کیلئے خطرہ بننے کے حوثی حملوں کا سدباب کرنے کے بارے میں سوچیں۔

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ساتھ ہر قسم کے تعاون اور یک جہتی کا اظہا کیا ہے اور سعودی سالمیت کو درپیش ہر قسم کے خطرات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امارات نے سعودی مملکت اور عوام کو درپیش کسی بھی خطرے کو متحدہ عرب امارات کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کی سرپرستی میں اتحادی فوج کا حوالہ دے کر سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ ملکی ایئرڈیفنس نے حوثی باغیون کی جانب سے لانچ کیے گئے 7 ڈرون حملوں کو روک دیا ہے جس میں سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ پانچ ڈرون میں سے ایک نے جنوب مغربی شہر خمیس مشائط کو نشانہ بنایا جبکہ چھٹے ڈرون نے نجران کو نشانہ بنایا۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button