خلیج اردو: طالبان حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین کو کینیڈا نے اپنے یہاں آباد کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکا نے کینیڈا سے درخواست کی تھی کہ ابوظبی میں موجود 5 ہزار افغان پناہ گزینوں میں سے چند کو اپنے ملک میں آباد کرے۔
کینیڈا نے ایک ہزار افغانوں کو اپنے ملک میں بسانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں کینیڈین حکام مہاجرین کی شناخت کر رہے ہیں۔
کینیڈا کی طرف سے جن افراد کو آباد کرنے کا کہا گیا ہے ان میں مذہبی اقلیتیں، غیر شادی شدہ خواتین، بیوروکریٹس، سماجی کارکنان اور صحافی شامل ہیں۔
ایک ہزار اعلان کردہ افراد کے علاوہ کینیڈا تقریباً 500 مزید افغان پناہ گزینوں کو اپنے یہاں آباد کرے گا جن کے کینیڈا سے کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں۔
امریکی ذرائع کے مطابق کینیڈا کا یہ آبادکاری پروگرام رواں مہینے شروع ہو کر اکتوبر میں اختتام پذیر ہوگا۔