متحدہ عرب امارات

شارجہ: اسکریپ یارڈ میں آگ بھڑک اٹھنے سے  وہاں موجود کاریں جل کر خاکستر ہوگئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کے صنعتی علاقے نمبر 10 کے آٹو پارٹس پر مشتمل کباڑ خانے میں منگل کی صبح 4 بج کر 23 منٹ پر شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ آگ لگنے سے گہرے دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے جس سے اہل علاقہ اور قریب سے گزرنے والے کار سوار پریشان ہوگئے۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی موالی کے علاقے سے آگ بجھانے والی ٹیمیں موقعے  پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کےد وران آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو دیگر تجارتی مراکز تک پھیلنے سے روک دیا۔

شارجہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ فائر فائٹرز کے فوری موقعے پر پہنچ جانے کی وجہ سے آگ پر جلد قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سول ڈیفنس سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ایک مہم چلا رہی ہے جس میں ایسے اسکریپ یارڈ ز کا معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ وہاں پر حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

اور انکا کہنا تھا کہ طے شدہ حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اور انہوں شارجہ کے صنعتی علاقوں میں قائم تمام تجارتی مراکز سے درخواست کی ہے کہ تمام تر حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور انکا نفاذ کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button