تفصیلات کے مطابق امارات الیوم نے خبر دی ہے کہ الممزار پارک کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل حادثے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پچھلے ہفتے اس وقت پیش آیا جب بچہ اپنے خاندان کے ساتھ راستے میں جا رہا تھا، ایک تیز رفتار موٹرسائیکل بچے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا تاہم موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔
اسی طرح ایک اور حادثہ گذشتہ ہفتے پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور نے امارات روڈ پر سڑک کے دائیں جانب سے سے دوسری گاڑی کو کراس کرنے کی کوشش کی لیکن سامنے کھڑے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرایا۔
ایک اور واقعے میں، گذشتہ ہفتے دو کار سوار زخمی ہوئے تھے جب ان میں سے ایک نے ریڈ سگنل توڑا طر سے آتی گاڑی سے ٹکرا گیا۔
Source : Khaleej Times







