دبئی میں کھانے کی ثقافت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے جس کی وجہ سے امارتی اسٹریٹ فوڈ کے بارے اندازہ نہیں لگتا مگر کھانے کے شوقین لوگ پھر بھی پتہ لگا لیتے ہیں ۔ ہم نے کچھ اماراتی اسٹریٹ فوڈز ہمس ، فالفیل اور تبلوح کے علاوہ کے بارے میں بہت سنا ہے لیکن کچھ مزید سٹریٹ فورڈز کو بھی دریافت کیا ہے اور سب سے اچھی بات یہ کہ انکی قیمت 10 درہم تک ہے ۔
ریگگ بریڈ کا نام شاید ہی اپ نے سنا ہو مگرریگگ ایک کلاسیکی اماراتی روٹی ہے ، جو بہت زیادہ کریمی ہوتی ہے جو ڈوسا سے ملتی جلتی ہے ۔ ریگگ بریڈ عام طور پر پنیر گرم چٹنی اور عمانی چپس اور نیوٹیلا کے ساتھ پیش کی جاتی ہےیہ ڈش مقامی رہائشیوں میں کافی مشہور ہے اور یہ اماراتی ناشتے میں کھایا جاتا ہے ۔
جمعیرا میں واقع ال لیبیب گروسری 80 کی دہائی سے ہی بہترین ریگگ روٹی بنانے کے لئے مشہور ہے۔

چاباب اماراتی پین کیک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، یہ ڈش روایتی پینکیکس پکوان کی طرح منہ میں پگھل جاتی ہے۔ یہ ڈش عام طور پر کھجور کے شربت یا چیز کی چٹنی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ ہم یم امیراتی کھانوں کا ایک مشہور مقام ہے اور وہ 5 درہم میں مختلف ذائقوں میں چاباب کی عمدہ روٹی پیش کرتا ہے۔ آپ ان کے نئے متعارف کروائے گئے لوٹس چاباب کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
⁸
لقائمات یہ ڈیش گلاب جامن کی طرح نرم اور میٹھی ہوتی ہے ۔یہ نازک اور گہری تلی ہوئی ہوتی ہے جس میں کھجور کی شربت اور تل کے بیجوں کی عمدہ بوندا باندی پیش کی جاتی ہے۔ راس الخور میں زم زم منڈی میں لقائمات کے ایک حصے کو صرف 9 درہم فی پلیٹ میں پیش کیا جاتا ہے ۔

خمیر ایک میٹھی روٹی کی طرح ہوتی ہے ۔ آپ صرف ایک روٹی پر نہیں روک سکتے ۔یہ بہت کشش اور ہر نوالے میں عجیب ذائقہ دیتی ہے ۔ لوکل اےوی شہر کا ایک بہترین مستند اماراتی ریستوران ہے اور آپ یہ صرف 9 درہم سے اس حیرت انگیز ڈش کو کھا سکتے ہیں ۔

قائتایف ایک روایتی ڈش ہے جو اپنی توجہ کا مستحق ہے کیونکہ یہ ایک بہترین مٹھاس والا پکوان ہے۔ یہ گری دار میوے ، کریم یا پنیر سے بھری ،گہری فرائی اور میٹھے شربت میں بھیگی ہوئی ہوتی ہے۔ ال ریف لبنانی بیکری میں دستیاب ہوتی ہے ۔یہ لبنانی اور عرب پکوانوں میں سے ایک ہے اور وہ صرف 3 درہم کی ملتی ہے۔








