کورونا وائرس کے نئے کیسز میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جبکہ متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں کوویڈ 19 کی صحتیابیوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے موجودہ کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.
ہفتہ کے روز ، ملک میں کوویڈ 19 کے موجودہ کیسز کی تعداد 14،941 ہوگئی ، جو 27 مئی 2020 کے بعد پہلی مرتبہ 15000 سے نیچے آگئی ہے ۔
ایک ہفتےپہلے موجودہ کیسز کی تعداد (16،932) تھی، جس کے مقابلے میں موجودہ کیسز کی تعداد میں 11 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ملک میں پچھلے تین ہفتوں میں صحتیابیاں دوگنا ہوگئی ہے ، جس سے وبائی مرض سے جلد صحت یاب ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے گذشتہ ہفتے زیادہ تر دنوں میں 700 سے زائد کی صحتیابیاں دیکھی ہے .
Source ; Khaleej Times







