متحدہ عرب امارات

ملازم کے حقوق کا معاملہ ، متحدہ عرب امارات میں کمپنی کو بھاری جرمانہ کر دیا گیا

خلیج اردو
08 ستمبر 2020
ابوظبہی:متحدہ عرب امارات میں ایک کمپنی کو اس وقت جرمانہ ادا کرنا پڑا جب وہ ایک ملازم سے کیے گئے وعدہ پر پورا نہ اتر سکی۔ کمپنی نے ملازم کو مراعات دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا تھا۔

ابوظبہی کی ایک عدالتی فیصلہ میں کمپنی کو ملازمت کے معاہدہ کا پاس نہ رکھنے پر جرمانہ کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے دستاویزات کے مطابق ایک شخص کو کمپنی نے 90 ہزار درہم تنخواہ ، ہیلتھ انشورنس اور ان کیلئے فیملی سمیت ایئر ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس شخص نے اس نئی ملازمت کیلئے پرانی نوکری چھوڑی جہاں وہ 76 ہزار روپے کی تنخواہ لے رہا تھا۔

متائثرہ شخص نے پرانی جگہ سے جاب چھوڑی مگر نئی جگہ ملازمت جوئن کرنے کی تاریخ آنے کے باوجود کمپنی نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جس پر متائثرہ شخص نے عدالت سے رجوع کیا۔

عدالت نے سائل کی درخواست کا باغور جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ مذکورہ کمپنی ملازم سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کر سکی اسی لئے وہ اس ملازم کو 540 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرے گی۔

ملازمت کے معاہدے کے مطابق متائثرہ شخص کو دو سالوں کیلئے ڈائریکٹر برائے بجٹ تیاری کیلئے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ مقررہ تاریخ آنے پر کمپنی کی منجمنٹ سے رابطہ کرنے پر بھی انہیں تسلی بخش جواب نہ ملا تو انہون نے کمپنی کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا جس میں کامیابی ملے۔

Source Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button