خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کی جانب سے بدھ کے روز کھیلوں اور انٹرٹینمنٹ کے مراکز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کورونا ایس او پیز کا اعلان کر دیا گیا۔
اعلان کردہ ایس او پیز کے مطابق کھیلوں اور انٹرٹینمنٹ کے مراکز 60 فیصد گنجائش کے ساتھ دوبارہ کھولے جائیں گے۔
دیگر احتیاطی تدابیر پر درج ذیل ہیں:
مراکز کو دن بھر جراثیموں سے پاک کیا جاے گا
تمام ملازمین کا بخار وقفے وقفے سے چیک کیا جاے گا
خدمات کی فیس ای چینلز کے ذریعے وصول کرنے کو ترجیح دی جائے گی
تمام اسٹاف اور صارفین کے لیے ماسک اور دستانے پہننا لازم ہوگا
اسٹاف اور صارفین کو ایک دوسرے سے تقریبا 2 میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا
اور تمام ملازمین کو کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا
Measures include: limiting the capacity of ball pits to 30% and disinfecting all rides and machines after each use, including handles, sticks, steering wheels and buttons, and any tool or material touched by children.
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) September 23, 2020
Source: Khaleej Times






