وزارت صحت نے 970 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 970 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 76,995 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 1083 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 87,530 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے1 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 406 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 10,129 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
#UAE Health Ministry conducts 103,199 additional #COVID19 tests in past 24 hours, announces 1,083 new cases, 970 recoveries, one death #WamNews pic.twitter.com/eUZtrGkoav
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) September 23, 2020
Source : WAM






