خلیج اردو آن لائن:
شارجہ کی پرائیویٹ سکول اتھارٹی کی جانب سے منگل کے روز تصدیق کی ہے کہ امارات میں کورونا وائرس کے خلاف اسکولوں کی تیاری کو دیکھتے ہوئے اسکول 27 ستمبر بروز اتوار کھول دیے جائیں گے
مارچ میں کورونا وائرس کے باعث اسکول بند کر دیے گئے تھے اور بچوں کو فاصلاتی یا آن لائن تعلیم دی جا رہی تھی۔ تاہم اب چھ ماہ بعد جب سکول دوبارہ کھولے جا رہے ہیں تو تعلیم براہ راست اور آن لائن دونوں طریقوں سے دی جائے گی۔
یاد رہے کہ باقی امارات کے ساتھ شارجہ میں بھی سکول 31 اگست کو کھولے جانے کا اعلان کیا گیاتھا۔ لیکن 25 اگست کو اچانک اعلان کر دیا گیا کہ شارجہ میں اسکول نئے تعلیمی سال کے پہلے دو ہفتوں آن لائن کلاسیں لیں گے۔ تاہم 8 ستمبر کو ایک بار پھر اسکول 13 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کیا گیا لیکن اسے بھی تبدیل کر دیا گیا۔
اسکول کھولنے کی تاریخ میں تبدیلی کورونا کے باعث امارات کے صحت سے متعلق حالات کے باعث کی گئی تھی۔
تاہم اب 27 ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
لیکن تمام اسکول ایک ہی وقت میں نہیں کھولے جائیں گے بلکہ اسکولوں کو مختلف مراحل میں کھولا جائے گا۔
سکول کھولنے کا اعلان پرائیوٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے سکولوں کے کورونا کے خلاف انتظامات کی چیکنگ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
مزید برآں، اسکولوں کی انتظامیہ، استاذہ اور ایسے طالب علموں جنہوں نے براہ راست تعلیم کا انتخاب کیا ہے کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے آن لائن تعلیم کا انتخاب کیا ہے، جس کا دورانیہ دسمبر میں ختم ہو جائے گا۔
اسکولوں کو کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے گا جس میں بسوں میں داخل ہوتے وقت اور سکول میں داخل ہوتے وقت بچوں کا بخار چیک کرنا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے بسوں اور سکولوں میں بچوں کی تعداد کم رکھنا شامل ہیں۔
Source: Gulf News







