خلیج اردو آن لائن:
دبئی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منگل کے روز ایک مہینے پر مشتمل مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں محکمہ صحت کے اہلکار سکولوں کے دورے کریں گے اور بچوں کو کورونا سے بچنے کے طریقے بتائیں گے۔
یہ دورے پرائمری اور سکینڈری سکولوں کے کیے جائیں گے۔
اس پروگرام کے تحت دبئی کے محکمہ صحت کے اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم ابتدائی طور پر آٹھ نجی اسکولوں کا دورہ کرے گی۔ جس کے بعد اس مہم کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
پرائمری سکول کے بچوں کو اس پروگرام کے تحت دلچسپ انداز اور کوئزز کے ذریعے کورونا وائرس بارے میں آگاہی دی جائے گی۔
جبکہ سیکنڈری سکولوں کے بچوں کو خود کو جراثیموں سے پاک کرنے، سکول کی بسوں میں حفاظتی ٹپس اور قوت مدافعت بڑھانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے دبئی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ہیلتھ پرموشن اور ایجوکیشن سیکشن کی سربراہ ڈاکٹر ہند ال اوادہی کا کہنا تھا کہ ” اسکول کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں لیکن اس حوالے سے بچوں کو تعلیم دینا بھی اتنا ہی اہم ہے تاکہ وہ خود کی حفاظت کے قابل ہو سکیں”۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بچے اور والدین صحت اور حفاظتی میعارات کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔ لہذا ” بچوں اور والدین کو اسکول میں اسکول کے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے”۔
Source: Khaleej Times







