متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کے روز ملک بھر میں کورونا کے 1252 نئے کیسز رپورٹ کیئے گئے۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 741 ہے جبکہ وائرس سے 2 افراد کی موت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

کورونا کے نئے کیسز کی تشخیص 1 لاکھ 48 ہزار 245 نئے ٹیسٹوں کے ذریعے کی گئی۔

خیال رہے کہ اب تک یو اے ای میں 16 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اس وقت تک کورونا کے 1 لاکھ 66 ہزار 502 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اور صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 153 ہزار 449 ہے۔ جبکہ 569 افراد وائرس سے وفات پا چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کا 49 واں قومی دن 2 دسمبر کو منایا جائے گا۔ تاہم، کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکام نے قواعد و ضوابط مزید سخت کر دیے ہیں۔

حکام کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ قومی دن کے موقعے پر نجی اجتعماعات پر پابندی عائد ہوگی اور قومی دن کی تقریبات ٹی وی پر دیکھی جائیں گیں۔

مزید برآں، انہی دنوں میں تعطیلات کے دوران یو اے ای کی تین امارات نے ساحل سمندر پر کیمپنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جس میں شارجہ، فجیرہ، اور راس الخیمہ شامل ہیں۔

ان تینوں امارات میں مانیٹرنگ ٹیمیں ساحلی علاقوں کی نگرانی کریں گی اور حکام نے وارننگ جاری کی ہے اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button