متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ملک میں چار مزید افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں 1552 نئے کیسز اور 1518 صحت یابیاں سامنے آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 642601 کیسز ابھی تک سامنے آئے ہیں جبکہ 620812 افراد ابتک صحت یاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک ملک میں 1843 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 19946 ہیں۔ برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ جو لوگ وہاں جائیں گے تو 10 دنوں کیلئے ہوٹل میں قرنطینہ رہیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button