خلیج اردو
21 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1717 نئے کرونا کے کیسز سامنے آٗے ہیں جبکہ 1960 افراد نے مہلک مرض کو شکست دی ہے۔
وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 5 افراد وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا کیسز کی کل تعداد 440355 ، کل صحت یابیاں 422696 اور کل اموات 1438 ہوئیں جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 16221 ہیں۔
اب تک امارات میں 35.3 کروبا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
وزارت صحت نے ملک بھر میں کرونا ٹیسٹ کے دائرہ کار کو بڑھانا جاری رکھنے کے اپنے مقصد پر زور دیا ہے تاکہ متاثرہ کیسز کا جلد پتہ لگانے میں مدد مل سکے اور اس کے بعد ضروری علاج معالجہ کیا جا سکے۔ گذشتہ ہفتے نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی کی وجہ سے وزارت صحت نے نجی اسپتالوں کو انتخابی سرجریوں اور دیگر بیماریوں کا علاج دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔
کرونا وائرس کے عالمی سطح پر کیسز کی مجموعی تعداد 122.7 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات 2.7 ملین سے بھی زیادہ ہوچکی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جس میںکرونا کیسز اور کرونا سے اموات کی سب سے زیادہ تعداد بالترتیب 29،782،302 اور 541،909 ہے۔ برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کرونا کے 11،950،459 کیسز اور وبا سے 292،752 افراد کی موت ہوئی ہے۔
اتوار کے روز ہندوستان میں کورونا وائرس کے 43،846 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو چار مہینوں بعد روزانہ کے حساب سے سب سے زیادہ اضافہ ہے ۔ بھارت کی سب سے امیر ریاست مہاراشٹر میںکرونا کیسز میں آدھے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر میں ہندوستان میں کوڈ 19 کیسز میں ایک دن میں 100،000 تک اضافہ ہوا جبکہ پچھلے مہینے کے آخر کے بعد سے اس میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔
دریں اثنا پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 12 ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ مہلک کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر نے ملک کو بہت متاثر کیا ہے۔ نئے جاری ہونے والے قواعد و ضوابط 23 مارچ سے 5 اپریل تک لاگو ہوں گے۔
Source : Khaleej Times







