
خلیج اردو
21 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غیر ملکیوں کیلئے نیا ورک سسٹم جاری کرے گا جس میں پیشہ ور افراد کیلئے انلائن کام کا ویزہ جاری ہوگا۔
اس ویزہ کو ریموٹ ورک ویزہ یا گھر سے کام کرنے والا ورک ویزہ کہا جاتا ہے جس کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا ہے۔ یہ اعلان شیخ محمد کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے بعد کیا گیا ہے۔
ترأست اليوم اجتماعاً لمجلس الوزراء بقصر الوطن .. أقررنا خلاله استحداث تصريح إقامة العمل الافتراضي … حيث يمكن لأي موظف في أي مكان في العالم الإقامة في دولة الامارات لممارسة عمله عن بعد حتى لو لم تكن شركته موجودة في الدولة عبر هذا النوع من الاقامة.. pic.twitter.com/7sJq4PEisk
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) March 21, 2021
اس سے قبل دوبئی نے ایسے ہی اسکیم کا اجراء رہائشی ویزوں کے سلسلے میں بھی کیا تھا۔
Source : Khaleej Times







