
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1973 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1744 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
جمعے کے روز رپورٹ کیے گئے کیسز 2 لاکھ 2 ہزار 68 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 6 ہزار 845 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 88 ہزار 664 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1567 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں 42 اشاریہ 6 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا کے نئی قسم کے تیزی سے پھیلاو کے باعث دنیا بھر میں کورونا کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت اس وقت کورونا بحران کا شکار ہے۔ نئے کیسز کی بڑتی ہوئی تعداد کے باعث بھارت میں متعدد ہسپتالوں نے آکسیجن کی اسپلائی میں کمی واقع ہونے کے بعد ایس او ایس الرٹ جاری کردیا ہے۔
بھارت میں بڑتے ہوئے کیسز کے پیش نظر متحدہ عرب امارات 25 اپریل سے بھارتے سے آنے والی پروازوں کو 10 دنوں کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Source: Khaleej Times