
وزارت صحت نے492 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے492 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 45,140 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے401نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد54,854 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے2 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 333 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر 9,381 ہوگئی ہے.
کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 18 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
50،000 سے زیادہ نئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے گئے
#COVID19 latest updates in the #UAE#WamNews pic.twitter.com/7Q5qJqQlT6
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) July 12, 2020
Source : Khaleej Times







