وزارت صحت نے 845 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 845 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد169,840 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 1077 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 194,652 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے2 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 639 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 24,173 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
The Ministry of Health conducts 94,911 tests as part of its plans to expand the scope of the tests, and reveals 1,077 new cases of the #Coronavirus, 845 recoveries and 2 death cases due to complications. #CommitToWin pic.twitter.com/HJi2oiXh5h
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) December 21, 2020
Source : Khaleej Times







