وزارت صحت نے 866 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 866 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد168,995 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 1171 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 193,575 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے3 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 637 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 23,943 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
#UAE Health Ministry conducts 128,562 additional #COVID19 tests in last 24 hours, announces 1,171 new cases, 866 recoveries, 3 deaths#WamNews pic.twitter.com/0wEUrqhHCQ
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) December 20, 2020
Source : WAM







