وزارت صحت نے 2770 ئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 2770 ئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد272,769 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 3647 ئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 300,661 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے12 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 838 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 27,054 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
#UAE announces 3,647 new #COVID19 cases, 2,770 recoveries, 12 deaths in last 24 hours #WamNews pic.twitter.com/HdzTmJClTi
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) January 30, 2021
Source : WAM







