خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم فروری سے ابوظبہی میں داخلے کے لیے نئے قوانین کی اطلاق ہوگا۔
کمیٹی کے مطابق نئی تبدیلیون میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے قابل قبول ہونے کے دورانیہ کو تبدیل کیا گیا ہے۔
ابوظہبی میں داخلے لیے شرائط درج ذیل ہیں:
کورونا پی سی آر ٹیسٹ:
کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے بغٰیر ابوظہبی میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم، ٹیسٹ رپورٹ ملنے سے لے کر 48 گھنٹوں کے درمیان ابوظہبی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اور جو افراد 4 دن تک ابوظہبی میں قیام کرتے ہیں توا نہیں چوتھے دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور جو افراد 8 دن یا اس زیادہ قیام کرتے ہیں تو انہیں 8ویں دن ایک اور ٹٰیسٹ کروانا ہوگا۔ ابوظہبی میں داخلے کا دن پہلا دن تصور کیا جائے گا۔
ڈپی آئی ٹیسٹ:
پی سی آر ٹیسٹ کے علاوہ ڈی پی آئی ٹیسٹ کروا کر بھی ابوظہبی میں داخل ہوا سکتا ہے۔ لہذا ڈی پی آئی ٹیسٹ کی منفی رپورٹ حاصل کرنے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ابوظہبی میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔ اورداخلے کے بعد جو افراد 48 گھنٹے یا اس زیادہ قیام کرتے ہیں تو انہیں 3 دن ایک پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جبکہ 7 دن یا زیادہ قیام کرنے والوں کو 7ویں دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
نوٹ: یہ شرائط یو اے ای تمام رہائشیوں اور شہریوں کے لیے ہیں تاہم ایسے افراد جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں انہیں اس شرط سے استشنا حاصل ہوگی لیکن انہیں ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
Source: Gulf News







