خلیج اردو
29 مئی 2020
تل ابیب : اسرائیل کی حکومت نے حال ہی میں جاری سفری پابندیوں پر 13 جون تک توسیع کر دی۔ ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل نے تصدیق کی ہے۔
یہ بیان جمعہ کو وزیراعظم آفس اور وزارت صحت کے دفتر کی جانب سے جاری ہوا ہے۔اس فہرست میں یوکرین ، اتوھپیا ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، میکسیکو ، ترکی کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کیلئے جو ان ممالک میں سفر کرنے چاہتے ہوں ، اس کیلئے انہیں خصوصی کمیٹی کو درخواست دینی ہوگی۔
ان ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ میں بٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ وہ مسافر بھی قرنطینہ ہوں جنہوں نے ویکسین لگوائے ہوں۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے روس اور ارجنٹینا سے آنے والے مسافروں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
اسرائیل میں ابتک 839429 کرونا کیسز سامنے آنے ہیں۔ 6406 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
Source : Khaleej Times







