متحدہ عرب امارات

دبئی میونسپلٹی کی جانب سے مختلف مراکز کا معائنہ ، ایس ا وپیز کی خلاف ورزی پر سزا اور انتباہ

خلیج اردو
19 فروری 2021
دبئی : دبئی کی بلدیہ نے چار اسٹبلشمنٹ کو بند کر دیا ہے اور 33 کو انتباہ جاری کی ہے۔ ان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے وضح کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا۔

ان تین مراکز میں 2 فٹنس سنٹرز شامل ہیں جہاں لوگوں کی تعداد کافی زیادہ تھی ان میں سے ایک ٹریڈ سنٹر کے علاقے میں ہے جبکہ دوسرا الرامول کے علاقے میں ہے ۔ دو دیگر اسٹبلشمنٹ جنہیں بند کیا گیا وہ سالون سنٹرز تھے۔

بلدیہ نے معائنہ کرنے کے حوالے سے مہم شروع کیا ہے تاکہ یقینی بنائیں کہ وہ حفاظتی اقدامات کو فالو کررہے ہیں۔ حکام کے مطابق ان معائنوں میں ٹوٹل کمٹمنٹ ریٹ 98 فیصد ہے جبکہ ابھی تک 2443 مراکز کے معائنے کیے گئے ہیں۔

دبئی میونسپلٹی نے اپنے معائنہ کرنے کی مہم سے یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کیے جاتے ہوں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button