متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز ملک بھر میں کورونا کے 2742 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  جبکہ 1691 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں اور 17 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

مزید برآں، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 35  ہزار 797  نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 31 ملین سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک یو اے ای میں کورونا کے کل 4 لاکھ 2 ہزار 205 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 87  ہزار 278  افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور وائرس کی وجہ سے 1286 اموات ہوچکی ہیں۔

مزید برآں، وزارت کی جانب سے وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کےساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور لوگوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ حکام سے تعاؤن کریں اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ دبئی نے کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے رمضان کے مہینے میں رمضان ٹینٹ پرمٹ کینسل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی کے اسلامک امور کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے اس پابندی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو بڑے اجتعماعات کرنے سے روکنا ہے جہاں لوگ سماجی فاصلے جیسے قواعد کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button