متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی روڈ پر حادثے کی وجہ سے متبادل راستہ اپنانے کی ہدایت ، الرٹ جاری

خلیج اردو
یکم جولائی 2021
دبئی : کرونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا جو تیزی سے ایک دوسرے میں منتقل ہوتی ہے ، اس حوالے سے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ وائرس سے بچاؤ کا واحد راستہ اضتطاطی تدابیر پر عمل کرنا ور حفاظتی ویکسین لگوانا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے اتوار کو بتایا ہے کہ سب سے زیادہ تیزی سے بڑھنے والی قسم بیٹا ہے جو 39.2 فیصد منتقل ہوتی ہے اس کے بعد ڈیلٹا 33.9 اور الفا جو 11.3 فیصد منتقل ہوتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او نے اس سے قبل اپڈیٹ دی تھی کہ متحدہ عرب امارات میں الفا ور بیٹا قسم سال کے شروعات میں سامنے آیا۔ حکام نے اب ڈیلٹا کرونا وائرس قسم کی نشاندہی کی ہے جو الفا قسم کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے منتقل ہوتی ہے۔

ابوظبہی کے بحرین یونیورسٹی میں انٹرنل میڈیسن کے ڈاکٹر حومیدہ نے کہا ہے کہ اس بار کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے زیادہ احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔ باقاعدہ سے ہاتھ دوھان ، سماجی فاصلہ رکھنا ، ماسک پہننا اور ہجوم سے بچنا آپ کو محفوظ بنا سکتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا کے ڈیلٹا قسم کی علامات مختلف ہیں۔ اس کی عام علامات میں الٹیاں کرنا ، معدے کا درد، بخار ، تھکاوٹ ، کھانسی اور زکام شامل ہے۔

اگر کسی کو علامات ظاہر ہوتے ہیں تو اسے فوری طور پی سی آر ٹیسٹ کرانا چاہیئے۔ پی سی آر ٹیسٹ کرانا کافی آسان ہے۔ اگر ڈیلٹا کی قسم کسی میں تشخیص ہو تو اسے ابوظبہی محکمہ صحت کو اگاہ کرنا ہوگا۔۔ اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کیلئے ویکسینیشن ایک بہترین ہتھیار ہے۔

ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ ابھرتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسپتال تیار ہیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button