پاکستانی خبریں

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

خلیج اردو
یکم جولائی 2021
دبئی : پاکستان میں جولائی کے ابتدائی 15 ایام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے فی لیٹر جبکہ ایک روپے 44 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول پر 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 112 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 44 پیسے اضافہ ہوا ہے جسکے بعد نئی قیمت 113 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 85 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 83 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے موجودہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر 252 ارب 41 روپے کی سبسڈی دی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ردعمل میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے پانچ پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر تین روپے 44 پیسے اضافہ تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے کم اضافے کی اجازت دی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button