متحدہ عرب امارات

کورونا ویکسین کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر متحدہ عرب امارات کے حکام کا بڑا فیصلہ

خلیج اردو
24 فروری 2021
دبئی : دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ ویکسین کے دو خوراکوں کے درمیان کے وقفے میں اضافہ کررہا ہے۔ اس حوالے سے آسٹرازنیکا ویکسین کے حوالے سے یہ فیصلہ کررہے ہیں۔

حال ہی میں ہوئی یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی ایک تحقیق کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اجازت دی ہے اور اس کی سفارش پر ہی دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے آسٹرازینیکا ویکسین کے حوالے سے پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان 10 ہفتوں کے دورانیے کی اجازت دی ہے۔

حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر دو خوراکوں کے درمیان وقفے کو بڑھایا جائے تو اس کے اثرات کافی مثبت ہوتے ہییں۔ ڈی ایچ اے کے مطابق جن افراد کو دوسری خوراک کی ضرورت ہوگی انہیں اس حوالے سے پیغام موصول ہو جائے گا۔

فروری 2 کو متحدہ عرب امارات نے بھارت کی جانب سے بنائے گئے آسڑازینیکا ویکسین کو قومی ویکسینشن پروگرام میں شامل کیا تھا۔ یہ متحدہ عرب امارات میں سینوفارم ، فائزر بائیوٹیک اور سپوتنک کے بعد چوتھی ویکسین ہے جس کو قومی ویکسینیشن پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button