خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی میں حکام نے داخلی سطح پر قرنطینہ سے متعلق قواعدوضوابط میں تبدیلی کی ہے اور یہ ان افراد کیلئے ہے جو کرونا وائرس کے مثبت رپورٹ کے ساتھ موجود ہیں۔
تمام افراد کی حفاظت کی خاطر ابوظبہی کے ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابوظبہی محکمہ صحت کے ساتھ شراکت میں فیصلہ کیا ہے۔
نئے روز کے مطابق وہ افراد جو ویکسین شدہ ہیں ، انہیں 7 دنوں کیلئے قرنطینہ ہوکر چھٹے دن پر پی سی آر ٹیسٹ کرنا ہوگا۔ اگر پی سی آر کا نتیجہ منفی آتا ہے تو وہ ساتویں دن اپنے ہاتھ سے مخصوص بینڈ ہٹا سکتے ہیں۔
Abu Dhabi Emergency, Crisis and Disasters Committee, in collaboration with @adphc_ae, has updated the home quarantine guidelines for those in contact with a positive case, to protect the health and safety of all community members. pic.twitter.com/TDcXGIFyu1
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) July 6, 2021
وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائے انہیں چاہیئے کہ وہ 12 دنوں کیلئے قرنطینہ میں چلے جائیں اور گیارہویں دن پر اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔ اگر پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے تو وہ بارہویں دن پر ہاتھ پر سے بینڈ ہٹا سکتے ہیں۔
وہ افراد جو گھروں میں قرنطینہ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہیں ، وہ ٹیسٹ کرانے اور ہاتھ سے بینڈ ہٹانے کیلئے زید پورٹ ، مافرق اسپتال ایڈنک ، العین کنونشن سنٹر ، الخوبیسی ، الدفراۃ میں مادینت زید اور الدفرۃ میں سیہا اسپتال جاسکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







