متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں موسم مرطوب ، دھندلا رہے گا ، آج اڑتی دھول کا امکان ہے

خلیج اردو
دبئی : قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق آج موسم صاف اور کچھ وقتوں میں دھندلا ہوگا۔ کم بلندی پر بادل دیکھائی دیں گے جو ساحلی علاقوں پر جمع ہونگے اور اس سے بارش کی توقع ہے۔

ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ داخلی علاقوں میں یہ 40 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جائیگا۔ ساحلی علاقوں پر درجہ حرارت 33 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

داخلی علاقوں میں نمی درمیانے درجے کی یعنی 7555 فیصد ، پہاڑوں پر 5540 فیصد اور ساحلی علاقوں پر یہ 9055 فیصد تک رہے گی۔

ہوائیں دن کے وقتوں میں درمیانے درجے کے جبکہ دن کے اوقات میں تازہ رہیں گی جس کی رفتار 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جائے گی۔

بحیرہ عرب اور بحیرہ اومان میں سمندر کا بہاؤ ہلکے سے درمیانے تک رہے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button