متحدہ عرب امارات

پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر فائزر ویکسین کی منظوری دیدی

خلیج اردو
یکم جون 2021
لاہور: پاکستان نے فائزر بائیوٹیک کرونا وائرس ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت دیدی۔ خالیج ٹائمز نے اے آر وائے نیوز کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ڈریپ نے 1976 ڈرگ ایکٹ کے سیکشن VII کی منظوری دیدی۔

ڈریپ نے فائزر ویکسین کے 12 سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے ویکسین کی منظوری دی ہے۔ یہ ملک میں چھٹی ویکسین ہے جس کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

آوکسفورڈ آسٹرا زینیکا اور فائزر ویکسین سمیت کووایکس سے ویکسین کی دو مزید کھیپ بھی موصول ہونے کی توقع ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button