
خلیج اردو
یکم جون 2021
عجمان : عجمان پولیس نے 30 ملین مالیت کی تقریبا 120،000 جعلی اشیاء ضبط کیں ہیں۔ پولیس کے مطابق کریمنل انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ سی آئی ڈی کو شکایت موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ دوکانیں غیر قانونی اور جعلی اشیاء فروخت کررہی ہیں۔
ایک چھاپے کے دوران پولیس نے چمڑے سے بنے مصنوعات ، کپڑوں ، ایکسیسریز ، گھڑیاں اور عینکیں جن پر قیمتیں اشیاءکے برینڈ نام لکھے ہوئے تھے ، ضبط کیں ہیں۔
https://twitter.com/ajmanpoliceghq/status/1399608996563243009
آپریشنز پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر جنرل خالد محمد العیمی کا کہنا ہے کہ پولیس نے مصنوعات قبضے میں لے کر دوکانوں کے مالکان کے خلاف ویکشن لیا ہے۔
Source : Khaleej Times







