پاکستانی خبریں

پاک فوج پر دہشتگرد حملہ ، وزیر اعظم نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

خلیج اردو
یکم جون 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنےکی اجازت نہیں دینگے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے بلوچستان میں پاک فوج پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارےسپاہئیوں پر ہونےوالےدہشتگردحملے، جسکےنتیجےمیں4 جوان شہیداور 8زخمی ہوئے،کی شدیدمذمت کرتاہوں۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ میری دعائیں اورہمدردیاں شہداءکے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔ان دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہیگی اورہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنےکی اجازت نہیں دینگے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button