خلیج اردو
یکم جون 2021
دبئی : دبئی میں کرونا ویکسین کیلئے بکنگ اب انتہائی آسان طریقہ متعارف کرایا گیا ہے جہاں دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے نے پیر کے روز ویکسین کی بکنگ کیلئے واٹس اپ سروس متعارف کرائی ہے۔
پچھلے سال چیٹ بوٹ پاورڈ فری سروس کا اجراء کیا گیا تھا جب کرونا وائرس کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا جارہا تھا۔
DHA now provides an option to book the #COVID19 vaccine via #WhatsApp. pic.twitter.com/ZwvNfB99vi
— هيئة الصحة بدبي (@DHA_Dubai) May 31, 2021
اس کیلئے طریقہ یہ ہے کہ اپنے کانٹکٹ لسٹ میں 800342 کا اضافہ کیجئے اور اس نمبر پر ہائی کا میسج بھیجیں۔ عربی کیلئے 1 اور انگریزی کیلئے 2 دبائیں۔
آنے والے آپشنز میں 3 کا انتخاب کرکے ہدایت کو قبول کیجئے۔ اپنا میڈیکل ریکارڈ نمبر ایم آر این جمع کیجئے اور اپنے لیے ویکسینشن سنٹر کا انتخاب کرے۔
اپنی پسند کی تاریخ اور وقت کا انتخاب کریں اور آپ کو آپ کے نام سے متعلقہ سنٹر میں تاریخ اور وقت کے حساب سے اپوائنٹمنٹ دی جائے گی۔
Source : Khaleej Times







