متحدہ عرب امارات

شاپنگ کرتے ہوئے اپنی گاڑی کا انجن بند رکھا کریں ، حکام کی جانب سے شہریوں کو انتباہ

خلیج اردو
21 مارچ 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں استعاثہ عامہ نے گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ گاڑیوں سے نکلتے وقت انجن کو بند کیا کریں اور اسے آن نہ چھوڑیں کیونکہ اس کی وجہ سے کار چوری ہوسکتی ہے۔

حکام کے مطابق شاپنگ کیلئے اپنی گاڑی سے نکل کر اس کا انجن بند رکھنے والے ایک شخص کی گاڑی ایسے ہی چوری ہوگئی تھی۔ جس کے بعد حکام عوام سے کہا ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔

موٹرسائیکل کی گاڑی اسی طرح چوری ہونے کے بعد احتیاط برتی گئی۔ اس نے کچھ سامان خریدنے کے لئے ایک گروسری اسٹور کے قریب اپنی گاڑی کھڑی کی تھی جب اس کی کار کا اگنا جاری تھا۔

متائثرہ شخص رش کی وجہ سے گاڑی کا انجن اسٹارٹ چھوڑ گاڑی سے باہر آیا اور جب وہ واپس آیا تو دیکھا کہ اس کی گاڑی گم ہو چکی تھی۔

یہ دیکھ کر گاڑی کا مالک چونک گیا اور اسے لگا کہ اس کا دوست اس کے ساتھ مزاق کررہا۔ اس نے اپنے دوست کو کال کی اور یقینی بنایا کہ آیا وہ اس کے ساتھ مزاق کررہا ہے۔

تاہم بعد میں انہوں نے کار چوری کے حوالے سے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

تحقیقات میں جب سی سی ٹی وی کی فوٹیج دیکھی تو اس سے معلوم ہوا کہ ایک نوجوان گاڑی کو بگا کر لے گیا ہے کیونکہ گاڑی کا انجن بند نہیں تھا۔

نوجوان گاڑی بگاتا ہوا لے گیا تاہم راستے میں گاڑی کا ایندھن ختم ہوا تو نوجوان نے اسے سڑک کنارے چھوڑ کر گاڑی میں موجود نقد رقم لوٹ لی اور فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے عوام کو اگاہی دینے کیلئے استعاثہ عامہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے اور عوام کو احتیطاط کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دینے کی ہدایت کی ہے۔

اس کیس کا حوالہ دے کر عوام کو زیادہ چوکنا رکھنے کا مقصد پورا کرنا ہے۔

ٹویٹ میں ایک کہاوت کا حوالہ دیا گیا ہے کہ چور کو اپنا پرس دیکھانا اسے رشوت دینے کے مترادف ہے اور اگر گاڑی کا انجن بند نہیں کریں گے تو گاڑی چوری ہو سکتی ہے اسی وجہ سے احتیطاط کریں۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق گاڑی کو ان چھوڑنے پر 300 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button