
خلیج اردو
دبئی: بحرین کے سول ایوی ایشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اتوار کے روز ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس سے معمولی مادی نقصان ہوا۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق متعلقہ حکام نے پہلے سے منظور شدہ ہنگامی منصوبے فعال کر رکھے تھے اور مسافروں اور عملے کے تحفظ کے لیے ٹرمینل کو قبل از وقت خالی کروا لیا گیا۔ حکام نے تیز رفتار ردعمل کے پروٹوکولز نافذ کر دیے ہیں اور ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور عملے و مسافروں کی حفاظت کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن جاری ہے۔







