
خلیج اردو
دبئی: خطے میں فضائی حدود کی بندش کے باعث یو اے ای کی بڑی ایئر لائنز نے اپنے آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پرواز کے شیڈول کی تصدیق کے لیے ایئر لائنز کی سرکاری معلومات پر بھروسہ کریں اور ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں۔
دبئی ایئرپورٹس نے بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) میں ایک کنکورس کو معمولی نقصان پہنچا جو فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر تعینات کی گئیں، چار عملے کے ارکان زخمی ہوئے اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ بیشتر ٹرمینلز کو ہنگامی منصوبوں کے تحت مسافروں سے خالی کروا لیا گیا۔
علاوہ ازیں جبل علی پورٹ میں ہوائی دفاعی کارروائی کے ملبے سے آگ لگی جسے دبئی سول ڈیفنس نے فوراً کنٹرول کر لیا، اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔







