متحدہ عرب امارات

دبئی ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے 6۔5 کلو گرام چرس برآمد

چرس کسٹم حکام نے ضبط کئے جو ایکس رے مشین میں معلوم ہوئی

(خلیج اردو ) دبئی ایئر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے 6۔5 کلو گرام چرس برآمد ۔چرس کسٹم حکام نے ضبط کئے جو ایکس رے مشین میں معلوم ہوئی۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ مسافر کے سامان کو چیکنگ کے عمل سے گزارا جارہا تھا جب بیگ میں مشکوک چیز پائی گئی ۔ مسافر پیشے کے اعتبار سے مچھلی فروش ہے جو دبئی آرہا تھا ۔

کسٹم حکام نے سامان کی مکمل چھان بین کی جس کے بعد معلوم ہوا کہ مسافر کے بیگ میں اعلی کوالٹی چرس چھپائی گئی تھی ۔

کسٹم حکام نے مسافر کو جنرل ڈاریکٹریٹ آف نارکوٹکس اینڈ ڈرگز کھ حوالے کیا جنہوں نے اسے عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت میں فیصلہ 21 ستمبر کو سنایا جائے گا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button