خلیج اردو: دبئی کسٹمز کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی کسٹمز نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 381,275 کسٹمز ڈیکلریشنز مکمل کیِں،
دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل اور پورٹس، کسٹمز اور فری زون کارپوریشن کے سی ای او احمد محبوب مصبیح نے کہا کہ دبئی کسٹمز نے دبئی کے ہوائی اڈوں کے ذریعے ملک آنے والی 4,170 پروازوں پر 515,235 مسافروں کے 659,101 بیگ ہینڈل کیے ہیں۔
کسٹم اتھارٹی نے ہٹہ بارڈر کراسنگ سے آنے والی 19,132 کاروں کو بھی ہینڈل کیا- دبئی کسٹمز نے زائرین اور سیاحوں کے داخلے کی سہولت کے لیے دبئی کے تین بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینلز اور المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بہت سے اقدامات کیے ہیں۔
عالمی مرکز
مصابیح نے کہا کہ :محکمہ پیسنجر آپریشنز میں 822 کسٹم افسران اور انسپکٹرز ہیں۔ "موجودہ عالمی معاشی چیلنجز، جن میں وبائی امراض کے اثرات روسی-یوکرائنی بحران کے اثرات سے جڑے ہوئے ہیں،اور سپلائی چینز میں خلل نے بین الاقوامی منڈیوں کو جوڑنے اور سپلائی چین کی باقاعدہ حمایت میں عالمی تجارتی مراکز کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔”
انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات اپنے جدید انفراسٹرکچر اور اسٹریٹجک مقام کی بدولت ایک بڑے عالمی تجارتی مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ مصبیح نے مزید کہا کہ "دبئی کسٹمز میں، ہم نے عالمی تجارت کی حمایت میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کو فعال اور پرجوش طریقے سے بڑھایا۔ ہم نے 2021 میں 24 ملین ٹرانزیکشنز مکمل کیے ہیں، جو 2020 کے مقابلے میں 50 فیصد بڑھ کر 16 ملین ٹرانزیکشنز بنتے ہیں۔ 99.6 فیصد لین دین ڈیپارٹمنٹ کے سمارٹ سسٹمز کے ذریعے آن لائن مکمل کیے گئے، جہاں سمارٹ ورک اسپیس پلیٹ فارم چار منٹ سے بھی کم وقت میں کسٹم ڈیکلریشن کو کام مکمل کرنے کے قابل بناتا ہے،”
ای کامرس پلیٹ فارم
مصابیح نے کہا کہ سرحد پار ای کامرس پلیٹ فارم، جسے دبئی کسٹمز نے خطے میں اپنی نوعیت کے پہلے کے طور پر تیار اور لانچ کیا ہے، ای کامرس کمپنیوں کی سرگرمیوں اور آپریشنز کے ساتھ ساتھ لاجسٹک سروس فراہم کرنے والے اور ایکسپریس جیسی متعلقہ کمپنیوں کی سرگرمیوں کو بھی متحرک کرتا ہے اور ایکسپریس شپنگ کمپنیوں کو دبئی میں ڈسٹری بیوشن سینٹرز قائم کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد دبئی کو ایک عالمی ای کامرس مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔
اختراعات
دبئی کسٹمز نے حال ہی میں متعدد اختراعات شروع کی ہیں جن میں انسپکٹرز کے زیر استعمال الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں، مشکوک بحری جہازوں کا پتہ لگانے اور روکنے کے لیے کسٹمز آبدوز، قیمتی سامان کے لیے آئی بکس انشیٹیو، اور i-Declare سمارٹ ایپلیکیشن کا دوسرا مرحلہ شامل ہیں- سال 2000 اور 2021 کے درمیان، دبئی کسٹمز نے 46,000 سے زیادہ آئیڈیاز حاصل کیے، اور 145 مقامی اور بین الاقوامی انعامات جیتے۔