
خلیج اردو آن لائن:
اب دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے سے پہلے لرنگ فائل کھلوانے کا عمل 2 دنوں اور سنٹر کے 4 وزٹس سے کم ہو کر صرف 15 منٹ ہوجائے گا۔ اور اس میں سنٹر جانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔
روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق یہ سروس اسمارٹ ذرائع سے فراہم کی جانے والی 15 سروسز میں سے ایک ہوگی۔
ڈرائیونگ لائسنسنگ سروس کی ڈیجیٹائزیشن کا نفاذ اس سال مئی کے آخر میں کر دیا جائے گا۔
آر ٹی اے کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کیے گئے بیان کے میں بتایا گیا ہے کہ "ڈیجیٹائیزڈ سروسز آر ٹی اے کے تمام اسمارٹ چینلز پر دستیاب ہوں گیں۔ جیسا کہ آر ٹی اے کے تمام 9 ڈرائیونگ سنٹروں میں، 19 مین برانچوں میں، اور 120 سے زائد سروسز ڈلیوری سنٹروں میں”۔
آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل مطر محمد الطائر نے ڈرائیونگ لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور لائسنسنگ کے پراسیس کی ڈیجیٹائزیشن میں ہونے والی پراگریس کا جائزہ لیا۔
یاد رہے کہ اس عمل کے بعد کمرشل لائسنس حاصل کرنے کے لیے درکار 15 دنوں کا وقت کم ہو کر 15 منٹ رہ گیا ہے۔ اور لائسنس حاصل کرنے کے لیے درکار 10 ڈاکومنٹس کم ہو کر ایک یا دو رہ گئے ہیں۔
Source: Khaleej Times







