
خلیج اردو آن لائن:
اس ہفتے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمان پر ابھرنے والے دلکش نظاروں نے بارش کے مزے کو دوبالا کردیا۔
متعدد رہائشیوں نے گزشتہ کچھ دنوں کے دوران یو اے ای میں ہونے والی ژالی باری اور بچلی چکمنے کے خوبصورت مناظر کو ریکارڈ کیا اور پھر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔
View this post on Instagram
رہائشیوں کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں بجلی کی مختلف لہروں کو آسمان پر تیزی پھیلتے اور پھر ارغوانی رنگ میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
متحدہ عرب امارات کے نیشنل سنٹر آٖف میٹرلوجی کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی اور لوگوں کو فلیش فلڈ ایئریاز سے دور رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تھی۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
Source: Khaleej Times







