خلیج اردو
دبئی:دبئی پولیس نے ایک 32 سالہ ایشیائی شخص کو جعلی ویزا کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو ایک ماہ کے لیے جیل کی سزا سنائی گئی ہے جو پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر ایک افسر کو پاسپورٹ پر جعلی ویزا سٹیمپ ملا۔ ملزم نے وضاحت مانگنے پر کہا کہ اس نے پڑوسی ملک میں سیاحتی ایجنسی کو ویزہ اور کینیڈا کے سفری انتظامات کے لیے 10,000 درہم ادا کیے۔
ملزم نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ ویزا جعلی ہے۔عدالت نے اسے مجرم قرار دے کر فیصلہ سنا دیا۔
Source: Khaleej Times