خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور زائرین جو 25 فروری کو سپر کپ 2023 دیکھنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں وہ خصوصی ٹرانسپورٹ سروس کے ذریعے ایونٹ کے مقام تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) فٹ بال کے شائقین کو پارکنگ کیلئے متبادل جگہیں اور مفت شٹل بسیں فراہم کر رہی ہے۔
ایک ٹویٹ میں، آر ٹی اے نے کہا کہ عوام الناس اپنی کاریں ال بوم ٹورسٹ ولیج اور ال وصل اسپورٹس کلب کے مقررہ سلاٹس پر پارک کر سکتے ہیں اور پھر سپر کپ کے مقام المکتوم سٹیڈیم (النصر کلب) تک مفت شٹل پر سوار ہو سکتے ہیں۔
توقع ہے کہ ٹورنامنٹ رات 8.30 بجے سے رات 11 بجے تک جاری رہے گا۔
آر ٹی اے، نے مقام کا نقشہ شیئر کیا، جہاں پارکنگ کے مقامات اور پک اینڈ ڈراپ مقامات کو نشان زد کیا گیا ہے: