متحدہ عرب امارات

دبئی گولڈ لائن میٹرو منصوبہ ٹریفک میں کمی اور روزانہ 40 ملین سفر کم کرے گا

خلیج اردو
دبئی: دبئی کا نیا میٹرو گولڈ لائن منصوبہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک دباؤ کم کرنے اور ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 42 کلومیٹر طویل یہ لائن ال غبیبہ سے شروع ہو کر بزنس بے، میدان اور دیگر اہم علاقوں سے گزرتی ہوئی جمیرا گالف اسٹیٹس پر ختم ہوگی۔

روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ منصوبہ سالانہ 4 کروڑ سے زائد سفر کم کرے گا اور ریڈ لائن پر برجمان اور اون پاسو سٹیشنز کے درمیان رش میں 23 فیصد کمی لائے گا۔ اس کے علاوہ یہ منصوبہ اتحاد ریل کے ساتھ دو مقامات پر منسلک ہوگا، جس سے امارات بھر میں ٹرانسپورٹ کا مربوط نظام مزید بہتر ہوگا۔

منصوبے میں جدید ٹنلنگ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ تعمیراتی کام کے دوران روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔ گولڈ لائن 55 سے زائد بڑے ترقیاتی منصوبوں کو سہولت فراہم کرے گی اور 2040 تک تقریباً 1.5 ملین افراد اس سے مستفید ہوں گے۔

توقع ہے کہ اس لائن پر روزانہ 4 لاکھ 65 ہزار مسافر سفر کریں گے، جبکہ میٹرو نیٹ ورک 120 کلومیٹر سے بڑھ کر 162 کلومیٹر تک پہنچ جائے گا اور اسٹیشنز کی تعداد 85 ہو جائے گی۔

حکام کے مطابق 2009 میں آغاز کے بعد دبئی میٹرو اب تک 2.8 ارب سے زائد مسافروں کو سہولت فراہم کر چکا ہے اور شہر کے پبلک ٹرانسپورٹ کا تقریباً 40 فیصد حصہ اسی نظام پر مشتمل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button