متحدہ عرب امارات

یو اے ای لاٹری: 30 ملین درہم جیک پاٹ پھر بھی برقرار، تازہ ڈرا میں کوئی بڑا فاتح سامنے نہ آیا

خلیج اردو
دبئی: یو اے ای لاٹری کے بدھ 22 اپریل 2026 کے تازہ ترین ڈرا میں 30 ملین درہم کا گرینڈ جیک پاٹ کسی بھی شریک کو نہ مل سکا، تاہم متعدد افراد نے نقد انعامات جیتے ہیں۔

لکی ڈے ڈرا میں نمبر 18، 9، 7، 29، 13، 15 اور مہینوں کے سیکشن میں نمبر 5 نکلا۔ لکی چانس آئی ڈی میں CZ7679507، CV7238331 اور BL3669253 کامیاب قرار پائے، جنہیں 50,000 درہم فی کس انعام ملے گا۔

حکام کے مطابق 5 ملین درہم کا دوسرا انعام بھی کسی کے نام نہ ہو سکا۔ اس سے قبل اس ماہ یو اے ای لاٹری نے ابو ظبی کے مصفح میں اپنا پہلا فزیکل آؤٹ لیٹ بھی کھولا ہے تاکہ صارفین براہ راست ٹکٹ خرید سکیں۔

اگلا ڈرا ہفتہ 25 اپریل کو رات 9:30 بجے ہوگا، جبکہ اب ہر ہفتے بدھ اور ہفتہ کو دو ڈراز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ہر ٹکٹ کی قیمت 50 درہم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button